کشمیر میں دریا ئے جہلم میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کے روز دو سگے بھائی دریائے جہلم میں ڈوب گئے، جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منزگام اوڑی میں دو سگے بھائی ظہور احمد اور تنویر احمد اپنے مویشیوں کو نہلا رہے تھے کہ ایک بھائی پاؤں پھسل جانے کے سبب دریا میں ڈوب گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دوسرے نوجوان نے بھی اپنے بھائی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی لیکن وہ اپنے بھائی کو بچا سکا نہ خودپانی سے باہر آیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائی جہلم میں ڈوب گئے ہیں اور ان کی ہلاکت خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پانی سے باہر نکالنے کے لئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔جہلم میں ڈوبنے والے بھائیوں کی عمر 25 برس سے کم ہے۔

Title: two brothers drown in jhelum in uri | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply