سری نگر میں 2افراد اے کے 47کے400 کارتوسوں سمیت گرفتار

سری نگر: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے دارالخلافہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ میں گذشتہ شام دو افراد کو اے کے 47 کے 400 راؤنڈس کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بمنہ میں اتوار کی شام قریب چھ بجے ایک سیکورٹی فورسز کے ناکے پر تلاشی کے دوران دو افراد سے اے کے 47 کے 400 کارتوس برآمد ہوئے جس کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت شکور احمد اور تنویر احمد ساکنان ٹیٹوال کرناہ کپواڑہ کے بطور کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس حوالے سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two arrested with live ak 47 rounds in bemina in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply