ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ میں فوج کے دو مزدور زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کو پاکستانی فوج کی فائرنگ سے دو آرمی پورٹرز (مزدور) زخمی ہوگئے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا ’پاکستانی فوج نے جمعرات کو 11 بجکر 45 منٹ پر ایل او سی کے پونچھ سیکٹر میں چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کا آغاز کیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے دو پورٹرز زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں پوٹرز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا ’بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ 11 بجکر 55 منٹ پر رک گیا‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two army porters injured in pakistan firing on loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply