جموں میں دریا میں ڈوب کر2فوجیوں سمیت4 ہلاک

جموں:جموں کشمیر کے ریاسی اور اودھم پور اضلاع میں دو فوجی جوان اور دو غیر فوجی نوجوان دو مختلف ندیوں میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ دو فوجی جوان اس وقت ڈوب کر ہلاک ہوئے جب وہ اودھم پور ضلع کے کاوا علاقہ میںدریائے توی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ان دونوں کی شناخت سپاہی ونود اور حولدار انشول کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک دیگر حادثہ میں ریاسی ضلع میں ایک ندی کو پار کرنے کے دوران کل دو افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ ریاسی میں یہ دونوں افراد گلبرگ علاقے کے کاکسی میں ایک ندی پار کر رہے تھے کہ تیز و تند لہر انہیں بہا لے گئی ۔ ان دونوں کی لاشیں تلاش کرنے کےلئے ایک مہم چلائی گئی ہے۔ ڈوبے ہوئے لوگوں کی شناخت بحردین اور محمد عرفان کے طورپر ہوئی ہے۔

Title: two army jawans 2 civilians drown in rivers in j k | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply