کشمیر میں کالعدم تنظیم البدر کے 2انتہاپسند سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک

سری نگر:جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں سلاتی دستوں کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں دو انتہاپسند جن کا تعلق البدر دہشت گرد تنظیم سے تھا ،مارے گئے۔

پولس کے ایک ترجمان کے مطابق جنوبی کشمیر کے ا س ضلع میں زینا پورا کے ریبان علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے پکی خبر ملنے پر سلامتی دستوں نے علاقہ کو گھیر لیا اور دہشت گردوں کی تلاش میں چپہ چپہ چھاننا شروع کر دیا۔

اس کریک ڈاو¿ن کے دوران وہیں روپس دہشت گردوں نے سرچ ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ۔سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں دو انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نواز احمد واگے ساکن ریبان زینا پورا اور بٹنوہر لیٹر پلوامہ کے رہائشی یاور وانی کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ دونوںکالعدم دہشت گرد تنظیم البدر سے وابستہ تھے۔دونوں ہلاک دہشت گرد سلامتی دستوں پر دہشت گردانہ حملوں اور شہرمیں کئی جرائم میں پولس کو مطلوب تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ جائے تصادم سے کافی اسلحہ بارود پایا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two al badar militants killed in gunfight in jks shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment