جموں سری نگر ہائی وے پر کیلا موٹھ میں بس کھائی میں جاگری،22ہلا ک

سری نگر: رام بن ضلع میںجموں۔ سری نگر شاہراہ پر کیلا موٹھ کے قریب ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر 300فٹ گہری کھائی میں جاگری جس میں کم از کم22افراد ہلاک اور 17دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

رام بن کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس انیتا شرما نے بتایا کہ یہ بس جو دفتر جارہے سرکاری ملازمین او طلبا سے کھچا کھچ بھری تھی ،بانیہال سے رام بن جارہی تھی صبح تقریباً ساڑھے دس بجے کیلاموڑ کے قریب سڑک سے پھسل گئی اور غار میں جا گری۔ ہلاک شدگان میں ایک کالج اور گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول رام بن کے طلبا، ایک مدرس، محکمہ مال کا ایک افسراور بس ڈرائیو ر شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے12کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے انہیں بذریعہ طیارہ اودھم پور کے ملٹری ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔باقی دو زخمیوں کو سری نگر کے ہڈی و جوڑوں کے عالج کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ باقی تین کو رام بن کے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty two killed as minibus plunges into gorge in ramban on jammu and kashmir highway in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment