شمالی کشمیر کی بارہمولہ جیل کی تلاشی، قیدیوں کے پاس سے 20موبائل فون ضبط

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کی بارہمولہ سب جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں سے 20 موبائیل فون ضبط کرلئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر ریاستی پولیس اور جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے گذشتہ شام سب جیل بارہمولہ میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران جیل میں مقید قیدیوں کے قبضے سے 20 موبائیل فون ضبط کرلئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے موبائیل فونوں کی ضبطی کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں تعینات اہلکاروں کے رول کی بھی تحقیقات ہوگی۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بارہمولہ سب جیل سے موبائیل فون ضبط کئے گئے۔ رواں برس اپریل کو اس جیل میں مقید قیدیوں سے 14 موبائیل فون برآمد کئے گئے تھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان فونوں پر انٹرنیٹ بھی استعمال کیا جارہا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty cell phones seized from inmates of baramulla jail in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply