مسلم ملکوں کے شہریوں کے خلاف ٹرمپ کے فرمان پر کشمیری علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کا اظہار ناراضگی

سری نگر:جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم اکثریتی آبادی والے 7 ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق حکم نامے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائیت اور نسل پرستی پر مبنی سیاست نہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہے اور نا ہی مستقبل میں کامیاب ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نسلی یا مذہبی امتیاز پر مبنی سیاست اور احکامات دوسروں کو وقتی طور پر نقصان پہنچائیں تو پہنچائیں لیکن یہی اقدامات اس قسم کی سیاست اور حکومت کرنے والوں کے لئے مستقل تباہی کا باعث بن جاتے ہیں۔ کناڈا میں مسجد پر ہوئے حملے کی، جس میں کئی مسلمان جاں بحق ہوئے ہیں، سخت مذمت کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ یہ حملے دراصل ڈونالڈ ٹرمپ جیسے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں جنہوں نے دنیا کو مذہب اور نسلی بنیاد پر تقسیم کردیا ہے۔

Title: trump decision to ban muslims discriminatory yasin malik | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply