کشمیر میں بند اورہڑتال کا اثر ریلوے خدمات پر بھی پڑا ،ٹرینیں بند

سرینگر: وادی کشمیر میں سیکورٹی اسباب سے آج پھر سے ریلوے خدمات معطل کردی گئیں۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سیکورٹی فورس کی مبینہ فائرنگ میں تین نوجوانوں کی موت کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کے احتجاج اور ہڑتال کے اعلان کے بعد وادی میں بدامنی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا، جہاں فوج کے ساتھ ایک تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔
ریلوے حکام نے یو این آئی کو بتایا کہ “کشمیر میں سیکورٹی اسباب سے تمام ریلوے خدمات کو ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔” انہوں نے کہا شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور سرینگر۔بڈگام کے درمیان کوئی بھی ریلوے سروس نہیں چلے گی۔ اسی طرح جموں میں بڈگام۔سرینگر۔اننت ناگ۔قاضی کنڈاور جموں کے علاقے میں بنیہال کے درمیان بھی ریلوے خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
ریاستی پولیس اور انتظامیہ کے مشورہ کے بعد ریلوے خدمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے پہلے وادی میں ہڑتال کے دوران اور پر تشدد واقعات کے سبب ریلوے کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ گزشتہ برس موسم گرما میں تقریبا چھ مہینہ تک ریاست میں بدامنی کا ماحول رہا جس کے سبب وادی میں ریلوے خدمات معطل کی گئی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train services suspended for security reasons in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply