وادی کشمیر میں دوسرے روز بھی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

سری نگر: وادی کشمیر میں ریل خدمات جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھی گئیں۔ یہ خدمات جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں ایک مسلح تصادم کے دوران تین مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ایک عام نوجوان کے ہلاک ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیرکے طور پر معطل کردی گئی تھیں۔ ریل خدمات کو آج دوسرے بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک عام نوجوان کی ہلاکت اور 40سے زائد افراد کو زخمی کرنے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرنے کی کال کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ لگتا ہے۔
ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا انہیں انتظامیہ کی جانب سے ریل سروس کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آج بھی معطل رکھنے کی ہدایت ملی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل سروس کو بحال کردیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں تشدد کے واقعات کے دوران ریل گاڑیوں، ریلوے اسٹیشنوں اور لائٹنگ سسٹم کو بڑے پیمانے پر پہنچائے جانے والے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ وادی میں گذشتہ برس جولائی میں معروف حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کے سبب ریل خدمات کم از کم چار ماہ تک معطل رہی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train services remain suspended in kashmir for day 2 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply