کشمیر میں تین روز کی معطلی کے بعد ریل سرس بحال

سری نگر: (یو این آئی) وادی کشمیر میں بارہ مولہ ضلع میں اڑی میں ایک انتہا پسند کے تصادم میں مارے جانے کے بعد سلامتی کی وجہ سے معطل کی گئی ریل خدمات آج صبح پھر سے بحال کردی گئیں۔ واضح رہے کہ وادی میں 25 ستمبر کو ریل خدمات معطل کردی گئی تھیں ۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے وادی کشمیر میں سبھی ریل خدمات کو آج سے پھر سے بحال کردیا ہے۔
سرکاری افسر نے کہا ہے کہ کشمیر میں سری نگر -بڈگام سے شمالی کشمیر کے بارہ مولہ کے درمیان تمام ٹرین خدمات پھر سے بحال ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کی وجہ سے اگست ماہ سے ٹرین خدمات کو بار بار معطل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال گرمیوں میں فساد اور بدامنی کی وجہ سے ریل خدمات چھ ماہ تک معطل رہی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train service restored in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply