وادی کشمیر میں ٹرینوں کی آمد و رفت جزوی طور پر بحال

سری نگر: وادی کشمیر میں ریل خدمات دو دنوں کی معطلی کے بعد منگل کو جزوی طور پر بحال کردی گئیں۔ ریلوے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات منگل کی صبح بحال کی گئیں، تاہم ضلع پلوامہ میں مسلح تصادم کے پیش نظر بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر چلنے والی تمام ٹرینیں بدستور معطل رکھی گئی ہیں۔ 2 جولائی کو ریل خدمات علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دیالگام اننت ناگ میں ایک مسلح تصادم کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ’کشمیر بند‘ کی کال کے پیش معطل رکھی گئی تھیں۔
تاہم ضلع پلوامہ کے بامنو نامی گاؤں میں ایک اور مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد یہ خدمات پیر کو وادی بھر میں مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھی گئیں۔ ریلوے کے عہدیدار نے بتایا ’ہم نے بڈگام اور بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات کو بحال کردیا ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا ’تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بڈگام اور بانہال کے درمیان ریل خدمات کو آج مسلسل تیسرے دن بھی معطل رکھنا پڑا‘۔ مذکورہ عہدیدارنے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی اور بحالی کے فیصلے مقامی سول و پولیس انتظامیہ سے ملنے والی ہدایت پر لئے جاتے ہیں۔ وادی میں گذشتہ ماہ (جون) میں ریل خدمات کو مختلف وجوہات بالخصوص سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کم از کم چار مرتبہ معطل کیا گیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train service in kashmir resumes partially in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply