وادی کشمیر کوجموں سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک شروع

سرینگر :جموںو کشمیر میں وادی کو جموں سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک پھر سے شروع ہو گیا۔ بارش اور برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن ہونے سے بدھ کی شام اس راستے کو بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر سے متصل دور دراز کے علاقے کٹ گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے یواین آئی کو آج بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر قاضی کنڈ اور جواہر ٹنل کے نزدیک پھسلن بھری سڑک کے باعث کسی حادثے سے بچنے کیلئے بدھ کی شام احتیاطاً ًٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی کنڈ اور دوسرے مقامات پر برفباری اور رام بن میں بارش کے بعد بھی سرینگر سے جموں کی طرف جانے والی گاڑیاں اپنی منزل کی طرف جارہی ہیں۔
ہائی وے پر کسی بھی حادثے اورجام سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس نے احتیاط کے طور پر اس راستے پر کچھ پابندیاں لگاتے ہوئے گاڑیوں کی آمدورفت کا وقت مقرر کیا ہواہے۔ ریاست کی اونچی پہاڑیوں میں برفباری اوربارش کے بعد لداخ کے علاقے کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی قومی شاہراہ کو تقریباً چھ ماہ کیلئے بند کر دیا گیاہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Traffic resumes on jammu srinagar national highway in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply