کشمیریوں کی مہمان نوازی نے تمل ناڈوکے سیاحوں کا دل جیت لیا

سری نگر:وادی کشمیر میں جاری غیریقینی صورتحال کے باوجود ملک کے مختلف حصوں بالخصوص جنوبی ہندوستان سے سیاحوں کی وادی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر کے حوالے سے قومی الیکٹرانک میڈیا کی منفی تصویر کشی کے باوجود کشمیر آنے والے ان سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادی سیاحت کے لئے ایک پرسکون مقام ہے۔ جنوبی ہندکی ریاست تمل ناڈو کے چینئی سے 30افرادپرمشتمل سیاحوں کا ایک گروپ وادی کی سیرپر آیا ہواہے۔اگرچہ ان کی بولی ، ثقافت کشمیرسے بالکل جداگانہ ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کی سادگی ان کی مہمان نوازی نے چینئی سے آنے والے ان سیاحوں کے دلوں کو جیت لیاہے۔
ریاستی دارالحکومت سری نگر میں واقع شہرہ آفاق جھیل ڈل کا نظارہ کرنے والے سیاحوں نے کہاکہ کشمیرکی سیرکرتے ہوئے انھیں ایک حسین احساس ہورہاہے۔وہ کشمیرکے قدرتی حسن سے متاثرنظرآئے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری مہمان نوازی اور سیاح دوست طبیعت کے حامل ہیں۔ تمل ناڈو سے آنے والے ان سیاحوں نے کہاکہ انہیں وہاں رہائش کی تمام ترآسانیاں میسرہیں اور حمل ونقل میں بھی کسی طرح کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔جب ان سے کشمیرکی شورش زدہ صورتحال سے متعلق پوچھاگیاتو انھوں نے کہاکہ ان کو یہاں پہنچنے کے بعد ایسی کسی بھی الجھن یاپریشانی کا سامنانہیں رہا۔انھوں کہاکہ کشمیرسیاحت کے لئے ایک پرسکون اور خوبصورت مقام ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tourists were impressed by kashmiri hospitality in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment