سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو اسماعیل ہلاک

سری نگر: جمعرات کے روز نوگام کے آری باغ گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک اہم کمانڈر ابو اسماعیل ہلاک ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جولائی میں امرناتھ یاتریوں کی بس پر حملہ میں جس میں کم ا زکم8یاتری مارے گئے تھے، ابو اسماعیل کی ہی دماغ کارفرما تھا۔جموں و کشمیر پولس نے بتایا کہ پاکستان کے رہائشی ابو اسماعیل کے ساتھ اس کا ایک ساتھی بھی مارا گیا۔
ابو اسماعیل پچھلے سال سے مارے جانے والے4 بڑے دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔ دیگر تین بڑے دہشت گرد برہان وانی، سبزار بھٹ اور ابو دوجانا پہلے ہی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top lashkar terrorist abu ismail aide killed in encounter in kashmirs nowgam in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply