شمالی کشمیر میں لشکر طیبہ کا ایک بڑا کمانڈر گرفتار

سری نگر: پولس کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے لشکر طیبہ کا ایک بڑا کمانڈر گرفتار کیا گیا ہے۔ کمانڈر کی گرفتاری، جس کی شناخت ابو اوکاشا عرف ہنز اللہ کے طور پر کی گئی ہے ،گذشتہ شام کپواڑہ ضلع کے سوگم علاقہ میں سیکورٹی فروسز کی ایک کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔
ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ اوکاشا کے اگلنے پر سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے ایک خونخوار دہشت گرد ابو بکر کی تلاش میں قریبی جنگلوں میں سرچ آپریشن کیا ۔اوکاشا پاکستان کا رہائشی ہے اور شمالی کشمیرمیں ،جہاں وہ کئی سالوں تک سرگرم رہا،دہشت گردی کے نیٹ ورک کے حوالے سے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top lashkar e taiba terrorist abu ukasha arrested in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply