کشمیر کے پلوامہ میں حزب المجاہدین کا خطرناک انتہا پسند بلال گرفتار

سری نگر:جنوبی کشمیر کے پلواما میں سلامتی دستوں نے جمعرات کی صبح حزب المجاہدین کے ایک بڑے انتہا پسندبلال احمدکوگرفتار کرلیا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے اس کو پکڑنے کی مہم چلائی اور تلاش بسیار کے بعد اسے پلوامہ کے پالپورا گاؤں سے گرفتار کرلیا ۔
گرفتار انتہا پسند کی شناخت حزب المجاہدین کے ایک خطرناک انتہا پسند بلال احمد کے طور پرکی گئی ہے۔ وہ دہشت گردی کے کچھ واقعات میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ حزب المجاہدین تقریباً25سال سے جموں و کشمیر میں سرگرم ہے۔پولس نے بتایا کہ بلال کو تحقیقات کے لیے تحقیقاتی مرکز لے جایا گیا ہے۔دریں اثنا گذشتہ شب جموں سری نگر شاہراہ کے قریب شیر بی بی نچلانا میں ایک ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر مین ہلاک یہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت عبد الغنی ڈار اور مدثر احمد راٹھیر کے طور پر ہوئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top hizb ul mujahedin militant arrested in jks pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply