رائفل مین اورنگ زیب کے قتل کا انتقام لینے 50کشمیری سعودی عرب میں ملازمتیں چھوڑ کر واپس آگئے

سری نگر: یہاں سے ڈھائی سو کلو میٹر کی دوری پر واقع مینڈھر گاؤں کے رہائشی رائفل میں اورنگ زیب کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس کے گاؤں سلانی کے تقریباً50افراد جن میں اس کے رشتہ دار اور دوست احبا ب شامل ہیں، سعودی عرب میں اچھے مشاہروںکی اپنی ملازمتیں چھوڑ کر پولس اور فوج میں بھرتی ہونے کے لیے مستقل طور پر سلانی واپس آگئے۔

14جون کو جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں نے رائفل مین اورنگ زیب کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ عید منانے کے لیے اپنے گاوں واپس آرہا تھا۔ اس کے انتقال کی8ویں جمعرات کے موقع پراس کے گھر میں دعائیہ تقریب اور ایصال ثواب کے لیے جمع لوگوں میں وہ 50افراد بھی شامل تھے جو اپنے دوست اور اپنے گاؤں رہائشی کے قتل کا انتقام لینے کے لیے سعودی عرب سے ملازمتیں چھوڑ کر سلانی آ گئے ہیں۔ انہی میں سے دو محمد کرامت اور محمد تاج بھی ہیں۔

محمد کرامت نے بتایا کہ انہوں نے جیسے ہی یہ سنا کہ ان کا بھائی اورنگ زیب مارا گیا ہے ہم سب نے اسی روز سعودی عرب سے رخت سفر باندھ لیا اور خو دکو فوری طور پر ملازمت سے سبکدوش کرا لیا ۔اگرچہ یہ فوری طور پر موقع پر نہیں ہوتا لیکن ہم نے کسی طرح اس میں کامیابی حاصل کر لی اور50نوجوان میرے ساتھ واپس آگئے۔

اورنگ زیب کے قتل کے بعد مزید دو پولا اہلکار اور ایک سی آر پی ایف جوان اس وقت مارے گئے جب وہ اپنے گھر میں تھے۔29جولائی کو پلوامہ میں مارے جانے والے سی آر پی ایف جوان نصیر راٹھیر کے گھر پر تو ابھی تک کسی کو اس کی موت کا یقین نہیں آرہا۔جس بات نے حالات اور خراب کر دیے ہیں وہ دہشت گردوں کی اسپیشل پولس افسروں کو استعفوں کا اعلان کر دینے کی وارننگ دینا ہے۔

رائفل مین اورنگ زیب کے ایکبھائی محمد قاسم نے، جو کہ فوج میں ملازم ہے ،دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکتوں کا ذمہ دار ان کے سہولت کاروں اور آقاؤں کو ٹہرایا۔ محمد قاسم نے کہا کہ ہم انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان ہلاکتوں کے انتہا پسند ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ ذمہ دار ہیں جو کشمیر میں ہی ہیں اور قتل و غارت گری کے احکام جاری کر رہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: To avenge armyman aurangzebs murder 50 villagers return from the gulf in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment