ایل او سی پر تین ہندوستانی فوجی جوان ہلاک، پاکستانی فوجیوں نے ایک فوجی کی لاش مسخ کر دی

سری نگر : (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ماچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرتین فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ ایک فوجی اہلکار کی لاش مسخ کردی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایل او سی پر ہمارے تین جوان شہید ہوئے ہیں۔
ان میں سے ایک فوجی جوان کی مسخ شدہ لاش مسخ پائی گئی۔ اس دوران فوج کی شمالی کمان نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا تین فوجی جوانوں کی شہید ہونے کی تصدیق کیہے۔ اورکہا ہے کہ اس بزدلانہ کاروائی کا جواب سخت دیا جائے گا۔ تاہم کرنل راجیش نے یہ نہیں بتایا کہ آیا فوجی اہلکار انتہا پسندوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے یا پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں وہ شہید ہوئے۔
انہوں نے صرف یہ کہا ’ایل او سی پر تین فوجی کاروائی میں مارے گئے‘۔ خیال رہے کہ 29 اکتوبر کو سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار مندیپ سنگھ اس وقت ہلاک ہوگیا جب پاکستانی فوجیوں نے ماچھل سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارتی فوجی کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اس کے بعد 9 نومبر کو اسی سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three soldiers martyred along loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply