کشمیر کے شوپیان میں دہشت گردانہ حملہ میں تین پولس اہلکار ہلاک

سری نگر:مقامی حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں دہشت گردوں نے اقلیتوں کے ایک محلہ کی حفاظت پر تعینات تین پولس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

یہ واردات زین پورا میں اس وقت ہوئی جب دہشت گرد ایک پولس چوکیمیں داخل ہو گئے۔ وہاں چار پولس اہلکار تعینات تھے۔دہشت گردوں نے اندر گھس کر اندھادھند گولیاں چلائیں جس میں تین پولس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ جبہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

ہلاک پولس اہلکاروں کی شناخت کانسٹبل انیس احمد ساکن کلگام،سینیئر گریڈ کانسٹبل عبد الماجد ساکن گاندر بل،کانسٹبل معراج الدین ساکن ہاجن ،باندی پورااور شدید زخمی ہونے والے پولا اہلکار کی کانسٹبل حمید اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ اننت ناگ کا رہائشی ہے۔یہ پولس چوکی علاقائی تھانہ ، سینٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف) اور فوجی کیمپ سے 200میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three policemen killed in militant attack in kashmirs shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.