حزب المجاہدین کے تین انتہا پسند جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں گرفتار

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین انتہا پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت وسیم احمد میر ساکنہ اندرگام پٹن، عمر حسن راتھر اور عاقف حسین راتھر ساکنان اچھہ سوپور کے بطور کردی ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے دو چینی ساخت کے دو پستول اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’فوج کی 29 راشٹریہ رائفلز ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے انتہا پسندوں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع بارہمولہ کے بہرام پورہ تلگام میں ایک مشترکہ ناکہ بٹھایا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ناکہ پر تلاشی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ تین انتہا پسندوںکو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دو چینی ساخت پستول اور دیگر اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ’گرفتار شدگان نے پوچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ حزب المجاہدین کے کے لئے کام کررہے تھے اور نوجوانوں کو انتہا پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے تھے‘۔ انہوں نے بتایا ’گرفتار شدگان نے پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر پرویز وانی عرف مبشر ساکنہ گلورہ ہندواڑہ کے ماتحت کام کررہے تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three ogws of hizb arrested in baramulla two pistols recovered police in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply