جموں و کشمیر کے پلوامہ میں تین انتہا پسند و ایک فوجی جوان ہلاک

سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابقپیر کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے الگار گاو¿ں میں پیر کے روز جس مسلح تصادم میں 3انتہا پسند ہلاک ہوئے تھے اسی میں انتہاپسندوں کی گولی سے ایک فوجی جوان بھی شہید ہوا تھا۔
ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ تین انتہا پسند وںکی ہلاکت کے ساتھ تصادم ختم ہو چکا ہے، فائرنگ بند ہو گئی ہے اورتلاش کی کارروائی شروع جاری ہے۔اس تصادم میں ایک فوجی جوان کے ہلاک ہونے اور ایک غیر فوجی کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ابتدائی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی44راشٹریہ رائفلز کا ایک سپاہی اس وقت شدید زخم ہو گیا جب انتہا پسندوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ کر دی۔اس فوجی کو سری نگر کے فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three militants killed in pulwama encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply