کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسز سے مسلح تصادم میں3 انتہا پسند ہلاک

Three militants killed in encounter in south Kashmir's Pulwama
سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلاب باغ میں بدھ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ انتہا پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ترال کے مختلف حصوں میں شدید آزادی حامی احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے گلاب باغ میں انتہا پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ علاقہ میں بدھ کی صبح مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا ’سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکار جب علاقہ میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود انتہاپسندوںنے ان پر فائرنگ کی‘۔