جموں کے اودھم پور ضلع میں کار کھائی میں جا گری، تین ہلاک

جموں:جموں کشمیر کے اودھم پور ضلع میں جموں سرینگر شاہراہ پر ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید طور زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کل رات پٹنی ٹاپ میں سرکلر مارگ کے قریب ایک کار پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی اور ایک شدیدطور پر زخمی ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر لوگوں کو نکالنے کا کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ3 زخمیوں کو ڈاکٹرو ں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ ایک نوجوان کا علاج چل رہا ہے. مرنے والوں کی شناخت راکیش، سننیس اور سنیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت راجیش کمار کے طور پر کی گئی ہے. تمام لوگ اودھم پور ضلع کے رہنے والے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed one injured as car falls into gorge in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply