جموں کے اخنور میں دہشت گردانہ حملے میں جی آرای ایف کے تین اہلکار ہلاک

جموں:جموں کشمیر میں جموں کے اخنور علاقے میں آج علی الصباح ایک دہشت گردانہ حملے میں جنرل ریزرو انجینئر فورس (جی آرای ایف ) کے تین جوان شہید ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کی دوسری طرف سے آنے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے جی آرای ایف کے کیمپ پر حملہ کر دیا جس میں تین جوان شہید ہو گئے۔
جموں کے آئی جی دانش رانا نے یواین آئی کو بتایا کہ اس حملے میں تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے انتہا پسندوں کی گرفتاری کے لئے زبردست تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کے دستے تلاشی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ اس جنگ جوؤں کے حملے کے بعد خور، جریان اور اخنور علاقے میں فوجی کیمپوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed in terror attack in jammu and kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply