شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سڑک حادثے میں 3 ہلاک، 4 زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیر کی صبح پیش آئے ایک اندوہناک سڑک حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کپواڑہ سے سری نگر آرہی ایک وین کی کولنگام ہندواڑہ کےنزدیک واد پورہ گاؤں میں مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری سے ٹکر ہو گئی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 3 افراد کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو پہلے ہندواڑہ اسپتال اور بعدازاں تشویش ناک حالت میں سری نگر منتقل کیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed five injured in kupwara road accident in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply