جموں میں ٹیکسی پلٹنے سے تین افراد ہلاک،15زخمی

جموں:جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ 15دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ کل اس وقت پیش آیا جب گنجائش سے زیادہ 19 مسافروں کولے کر جارہی ایک ٹیکسی بھاماگ کے نزدیک سڑک پر پلٹ گئی۔
حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 15افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک شدگان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت تارو دیوی ساکن توتے، اشانہ بی بی ساکن لڈا اور دیوی گڑھ کے جگدیش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three killed 15 injured in reasi road accident in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply