کشمیر ا ورلداخ میں شدید برفباری کے بعد برف کاتودہ گرنے سے 3 فوجی ہلاک

سری نگر:خطہ لداخ کے بٹالک سیکٹر میں ایک فوجی چوکی کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے تین فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 2 دیگر کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔ برفانی تودہ گرنے کا یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا ’شدید برف باری کے سبب وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر کئی ایک مقامات پر برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے‘۔ انہوں نے بتایا کہ خطہ لداخ کے بٹالک سیکٹر میں ایک فوجی چوکی برفانی تودے کی زد میں آگئی۔
جس سے اس چوکی میں تعینات پانچ فوجی اہلکار برف تلے دب گئے تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ برف تلے پھنسے اہلکاروں کو نکالنے کے لئے بچاؤ مہم فوری طور پر شروع کی گئی تھی۔ کرنل کالیا نے بتایا کہ دو فوجی اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح برف کے نیچے سے تین فوجی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
خیال رہے کہ رواں برس کے 25 جنوری کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں دو فوجی چوکیوں اور فوج کی ایک گشتی پارٹی کے بھاری برکم برفانی تودوں کی زد میں آنے سے کم از کم 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ سال 2016 میں خطہ لداخ میں واقع دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں ایک فوجی کیمپ کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے 11 فوجی اہلکار لقمہ اجل بنے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three jawans killed in avalanche in ladakh in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply