کشمیر کے اننت ناگ میں داعش کے3دہشت گرد مارے گئے،یٰسین ملک و میر واعظ خانہ نظر بند

سری نگر: دوشنبہ کی صبح دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) سے مبینیہ طور پر وابستگی رکھنے والے تین انتہا پسندوں کی ہلاکت کے بعد بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر حکام نے سری نگر ضلع کے تمام اسکول و کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا اور کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں یٰسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند کر دیا۔
شمالی کمان کے ایک افسر نے ٹوئیٹ کیا کہ ٹرین خدمات بھی معطل کر دی گئیں۔ حکام نے سری نگر میںتمام اسکول و کالج اس خدشہ کے تحت بند کر دیے کہ وسیع پیمانے پر احتجا ج ہو سکتا ہے۔12مارچ کو ہونے والے بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل آف جموں و کشمیر پولس شیش پال وید نے بتایا کہ یہ گروپ حال ہی میں سلامتی دستوں کے اہلکاروں کی ہلاکتوں اور اسلحہ چھیننے میں ملوث تھا۔ پولس نے دہ انتہا پسندوں کی شناخت سری نگر کے عیسیٰ فضل اور کوکر ناگ(اننت ناگ) کے سید اویس کے طور پر کی ہے۔

Title: three isis militants killed in jks anantnag schools colleges shut in srinagar | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply