ہندوستانی فوجیوں نے سرحد پار سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی،3در انداز ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر میں باندی پورہ کے گریز سیکٹر میں مستعد فوجیوں نے دراندازی کے ایک اور کوشش کو آج ناکام کر دیا اور سیکورٹی فورسز کی مہم میں تین جنگجو مارے گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل راجیش کالیا نے یواین آئی کو بتایا کہ کنٹرول لائن (ایل او سی) پر تعینات جوانوں نے صبح گریز سیکٹر میں کچھ در اندازوں کو پاک مقبوضہ کشمیر (پی او) سے ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کو جب للکارا اورہتھیار ڈالنے کے لئے کہا تو انہوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔
سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں اب تک تین جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ کرنل کالیا نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ در اندازوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام کرنے کے لئے پورے علاقے کو سیل کر کے اضافی سیکورٹی فورسز کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three intruders killed in jk as army foils infiltration bid in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply