جنوبی کشمیر میں فوج سے مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے تین انتہا پسند ہلاک

 سری نگر : ایک فوجی اہلکار کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان رات بھر چلے تصادم میں حزب المجاہدین کے تین انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
جمعرات کے روز اس اہلکار نے کہا کہ سیکورٹی فورسوں نے ترال کے داد سرا علاقہ میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کو گھیر کر تلاشی لینے کا کام شروع کر دیا۔ہلاک ہونے والے انتہا پسندوں کی شناخت عاشق حسین ، محمد اسحاق پرے اور آصف احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔
اس اہلکار نے کہا کہ بھٹ اودھم پور حملہ میں ملوث انتہا پسندوں کو پناہ دینے میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قریب ہی تین اے کے رائفلیںبھی پائی گئیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three hizb militants killed in kashmir encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply