کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والے جدید اسلحہ سے لیس تین دہشت گرد مارے گئے

سرینگر: حکومتی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں آج علی الصباح فوج کے ایک کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے کے خلاف زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لنگیٹ میں آج علی الصباح دہشت گردوں نے 30 راشٹریہ رائفلس کے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا لیکنکیمپ پر تعینات سنتریوں نے بھی زبردست جوابی کارروائی کی۔ ایک فوجی افسر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ان کی جیبوں سے دوائیاں بھی برآمد ہوئیں جن پر پاکستانی مارکہ تھا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر کرنل راجیو شارانگ نے کہا کہ کیمپ کی باڑھ کے قریب کچھ مشتبہ کو گھومتا دیکھ کر انہیں چیلنج کیا گیا تو انہوں نے سنتریوں پر زبردست فائرنگ کر دی۔ ہم نے بھی بھرپور جواب دیا اور سریع الحرکت ٹیم نے علاقہ کو اس طرح گھیر لیا کہ دہشت گرد کو اس مقام سے جہاں انہیں دیکھا گیا تھا راہ فرار نہ مل سکے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three heavily armed militants killed after attack on army camp in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply