سرحد پر پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 عام شہری زخمی،3مویشی مارے گئے

جموں: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے ارنیہ سیکٹر میں دو دنوں کی خاموشی کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر ہند و پاک کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ریاستی پولیس کے مطابق پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 عام شہری زخمی، 2 رہائشی مکانوں کو نقصان، 3 مویشی ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ رپاستی پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’پاکستان کی جانب سے ارنیہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ خلاف ورزی کے اس واقعہ میں 3 عام شہری زخمی، 2 رہائشی مکانات کو نقصان، 3 مویشی ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے ہیں‘۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ’بین الاقوامی سرحد کے ارنیہ سیکٹر میں گذشتہ نصف شب کو سرحد پار پاکستانی رینجرز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا گیا۔ ہمارے فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا‘۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف فوجی جوان سرحد پار سے ہونے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three civilians injured in pak firing along ib in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply