کشمیر کے لوگ اس وقت بدترین اور غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں:نیشنل کانفرنس

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ اہلیان جموں وکشمیر اس وقت ایک بدترین غیر یقینیت ، سیاہ کن اور مخدوش دور سے گزر رہے ہیں۔ عوام ہر سطح پر عدم تحفظ کے شکار ہیں۔ 90کی دہائی کی طرح جنوبی کشمیر میں بنکروں اور کیمپوں کا جال بچھایا جارہاہے، گویا جنگ کا سماں ہے۔ کشمیری عوام معاشی اور اقتصادی بدحالی کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور انتظامی انتشار و خلفشار سے مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کشمیری عوام کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت غربت اور افلاس کی طرف دھکیلا جارہا ہے جبکہ حق کی آواز طاقت کے بلبوتے پر دبائی جارہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے جمعرات کو یہاں نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ این سی ترجمان کے مطابق مذکورہ اجلاس میں مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 35ویں برسی کے سلسلے میں پروگراموں کے بارے میں غور و خوض کیا گیا اور 8ستمبر کے دن ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں پروگراموں حتمی شکل دی گئی۔ مسٹر ساگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی پی اور بی جے پی کا بقول ا±ن کے ناپاک اتحاد ہے، جو کشمیریوں کے منڈیٹ کے عین برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے کشمیریوں کے مفادات اور احساسات کا سودا کیا، جس کی بدترین مثال جی ایس ٹی سمیت کئی مرکز قوانین ریاست میں لاگو کرنا ہے۔ این سی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اب دفعہ 35 اے کا خاتمہ کرکے ریاست کی پہچان اور انفرادیت کو پارہ پارہ کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ یہ سب اس لئے ہورہا ہے کیونکہ پی ڈی پی نے حکومت میں آکر ان سارے منصوبوں اور سازشوں کے لئے دوازے کھول دیے۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے 8ستمبر کی تقریب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ جو اہل کشمیر محسن اور غمخوار رہنما رہے تھے اور جن کی عظیم قربانیوں اور لیڈرشپ کی بدولت ہی کشمیری عوام عزت نفس ، خوداعتمادی اور خدا اعتمادی حاصل ہوئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Threats street violence wont save article 35 a in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply