کشمیرمیں ”شکریہ جے این یو، ہمارا ہیرو افضل گرو“سے گونج اٹھا

سری نگر : یوں تو کشمیر کی گلیوں سے سڑکوں تک کسی بھی جمعہ کو ہنگامہ یا جھڑپ ہو جانا ایک عام سی بات ہے اور کم و بیش سال کے 52جمعہ میں سے شاید ہی کوئی جمعہ ایسا ہوتا ہوگا جب کسی معاملہ پر مظاہرہ یااحتجاج نہ کیا جائے ۔ لیکن اس بار جمعہ کو جو مظاہرہ کیا گیا وہ اپنی نوعیت کا بالکل جدا تھا جس میں کسی کا شکریہ ادا کیا گیا اورکسی کوببانگ دہل اپنا ہیرو کہا گیا۔جے این یو میں پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم قرار دے کر تختہ دار پر چڑھا دیے جانے والے افضل گوروکی یاد میں منائی گئی تقریب کے بعد کے حالات کے خلاف احتجاج کی آنچ جموں و کشمیر تک پہنچ گئی اور سری نگر کے اندرونی علاقہ میں واقع جامع مسجد کے قریب جمعہ کی نماز کے بعد مشتعل احتجاجیوں نے مظاہر کرتے ہوئے پاکستان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے جھنڈے اور بینرز جن پر ”تھینکس جے این یو، ہمارا ہیرو افضل گرو“ لکھا تھا ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو¿ کیا اور افضل گور وکے حق میں نعرے لگائے۔ پتھراو¿میں دو پولس اہلکار سمیت8افراد زخمی ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thank u jnu banners in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply