سری نگر کے پریمپورا میں دہشت گردوں کا پولس وین پر بم حملہ

سرینگر : جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی پرمپورا علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس گاڑی پر گریینیڈ پھینکا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کے مضافات پرمپورا میں دہشت گردوں کے کل رات کئے گئے گرینیڈ حملے میں پولیس کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی۔ سلامتی دستوں نے واقعہ کے فورا بعد اس علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی لیکن دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ کشمیر کے دارالخلافہ میںدہشت گردی کی یہ تازہ واردات پامپور میں ایک فوجی قافلہ پر دہشت گردوںکے حملے کے 5روز بعد انجام دی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists hurl grenade at police van near parimpora on outskirts of srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply