جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں دہشت گردوں کا اڈہ اور کثیر مقدار میں گولہ بارود پکڑا گیا

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں سکیورٹی فورسز نے آج تلاشی مہم چلا کر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا اور ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا۔
سرکاری ترجمان نے یہاں کہا کہپولیس اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آج ڈوڈہ ضلع کی بھدرواہ تحصیل میں دھرم کوٹے کے قریب پدار جنگل میں تلاشی مہم چلائی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ دستی بم برآمد کئے۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں کامیاب رہے۔سکیورٹی فورسز نے وہاں سے اے کے 47 رائفل، ایک چینی پستول، ایک یو بی جی ایل، 22 یو بی جی ایل گولے، ایک دیسی رائفل، 12 بور کی چار گولیاں، اے کے 47 کی 11 میگزین، 1620 اے کے گولیاں، ایک اے کے میگزین سائلنسر، 12 گولیوں کے ساتھ تین پستول ، چار آر پی جی گولیاں، 110 ایم ایم گولیاں، 150 پیکا گولیاں، آٹھ چینی گرینیڈ، 10 دستی بم، 11 نو ڈیٹونیٹر، دو آئی ای ڈی فیوز، دو کمبل، کچھ برتن اور کچھ دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists hideout and weapons recovered in doda in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply