کشمیر میں نیشنل کانفرنس لیڈر کی رہائش گاہ پر دہشت گردانہ حملہ

سرینگر:جنوبی کشمیر کے شوپیا ن چترم گرام علاقہ میں گذشتہ شب دہشت گردوں نے نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر کی رہائش گاہ پر گولی باری کی۔ تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ دہشت گردوں نے نیشنل کانفرنس کے لیڈر شوکت احمد غنی کے شوپیا ن میں واقع رہائش گاہ پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا ، جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مسٹرشوکت احمد غنی بجٹ سیشن میں حصہ لینے کے لئے جموں میں ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ریاستی قانون ساز کونسل میں ایک بحث کے دوران مقتول حزب المجاہدین لیڈر برہان وانی کو مجاہد آزادی کہنے پر شوکت غنی کی سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists attack national conference leader showkat ganies residence in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply