کشمیر میں دہشت گردوں کاسی آر پی ایف کیمپ پر حملہ،دو جوان زخمی

سرینگر : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں انتہا پسندوں کے گرینیڈ حملے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو جوان زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سری نگر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور ترال میں واقع سی آر پی ایف کے کیمپ پر انتہا پسندوںنے کسی نامعلوم مقام سے گرینیڈ پھینکا،اس حملے میں دو جوان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں زبردست تلاشی مہم جاری ہے ، لیکن دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorists attack crpf camp in kashmir 2 jawans injured in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply