سلامتی دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک

سرینگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج سلامتی دستہ کے ساتھ جھڑپ میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سلامتی دستہ اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم نے آج سویرے ضلع کے سرینگر چرار شریف کے ماچھو علاقے میں ایک مشترکہ مہم چلائی۔
سلامتی دستہ نے جیسے ہی اس علاقے کی گھیرا بندی شروع کی وہاں روپوش دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ سلامتی دستہ نے بھی زبردست جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔اس دوران ایک سپاہی بھی زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک ہلاک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ جھڑپ کے مقام سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorist killed in encounter with security forces in badgam in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply