بارہمولہ میں سکیورٹی دستوں اور جنگجوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک جنگجو مارا گیا

سرینگر:(یواین آئی)جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی دستوں اور جنگجوؤں کے ساتھ کل شدید مڈبھیڑ میں ایک جنگجو ماراگیا۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر فوج اور ریاستی پولیس کے جوانوں نے ضلع کے سوپور کے تارزو میں رات کو تلاشی مہم چلائی۔
سکیورٹی دستے جب علاقے کی گھیرا بندی کررہے تھے اسی وقت جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کا فوج نے ماکول جواب دیا۔فوج کی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا۔ مارےگئے جنگجوکی شناخت عمر خطاب کے طورپر ہوئی ہے۔اس کے پاس سے گولہ بارود اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہم ختم ہوگئی ہے۔علاقے میں اضافی سکیورٹی دستوں کو تعینات کیاگیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorist killed in encounter in jammu and kashmirs baramulla district in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply