بندوق اٹھانے والا ہر شخص ہماری نظروں میں دہشت گرد ہے:جموں و کشمیر پولس سربراہ

سری نگر:جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال رفتہ رفتہ معمول کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی بندوق اٹھائی ہے، وہ ریاستی پولیس کے لئے دہشت گرد ہے۔ پولیس سربراہ نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ کی طرف سے کشمیری جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کو’کشمیر لنک‘ کا سربراہ چنے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس شدت پسند تنظیم (القاعدہ) کی کشمیر میں موجودگی کی تحقیقات ہوگی۔ انہوں نے کہا ’دہشت گرد دہشت گرد ہے۔
چاہے وہ کسی بھی تنظیم سے تعلق رکھتا ہو۔ جس کسی نے بندوق اٹھائی ہے وہ ہمارے لئے دہشت گرد ہے۔ ہم القاعدہ کی کشمیر میں موجودگی کی تحقیقات کریں گے‘۔ وادی کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر وید نے کہا ’کشمیر کی صورتحال رفتہ رفتہ معمول کی طرف گامزن ہے۔ آپ سب تبدیلی کا مشاہدہ کررہے ہیں‘۔ یہ پوچھے جانے پر کیا ’کشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں سے پتھر بازی کے واقعات میں کمی آئے گی‘ تو پولیس سربراہ نے کہا ’ میراتھن اورکھیل کود کی دیگر سرگرمیاں بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند بنائے گی۔ جب ایک صحت مند جسم میں ایک صحت دماغ رہے گا تو وہ مثبت سوچیں گے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorist is a terrorist regardless of outfit says jk dgp vaid in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply