علیحدگی پسند کشمیری لیڈر شبیر شاہ کی درخواست ضمانت خارج

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ٹیرر فنڈنگ کیس میں علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔23ستمبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت کو بتایا تھا کہ شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی مچانے کے لیے پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں سے پیسہ لینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ای ڈی نے جو فرد جرم عائد کی ہے اس کے مطابق شبیر شاہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی تھی اور آخری بار اس سال جنوری میں حافظ سعید سے بات کی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terror funding shabir shahs bail plea dismissed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply