راجوری میں گایوں کو لے جانے والا ٹرک نذر آتش،ڈرائیور کلینر فرار

جموں: راجوری میں مشتعل بھیڑ نے اس ٹرک کو نذر آتش کر دیا جس میں خفیہ طریقہ سے گایوں کو لے جایا جا رہا تھا۔ موصول اطلاع کے مطابق اس ٹرک میں مغل روڈ کے راستہ گائے بیلوں کو وادی کشمیر اسمگل کیا جارہا تھا اسے راجوری ضلع میں احتجاج کرنے والوں نے نذر آتش کردیا ہے۔
ایک عینی شاہد نے یو این آئی کو بتایا ہے کہ ”ایک ٹرک میں سیمنٹ کی بوریوں کے پیچھے چھپاکر 15 گائے بیل کشمیر لے جائے جارہے تھے۔“ نارائن گاؤں پہنچنے کے بعد گاڑی پھسل کر پلٹ گئی۔ پولس نے یہاں بتایا ہے کہ ”جب لوگوں نے پایا کہ ٹرک میں سیمنٹ کی بوریوں کے پیچھے چھپاکر گائے بیل لے جائے جارہے تو وہ مشتعل ہوگئے۔ ڈرائیور اور کلیز فرار ہوگئے مگر مجمع نے گایوں کو بچالیا اور ٹرک کو آگ لگادی۔
سینئر پولس افسر نے بتایا ہے کہ ”گاؤں والے احتجاج کررہے ہیں۔ سڑک جام کرکے وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tension in rajouri truck set ablaze roads blocked in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply