محبوبہ مفتی پراپنے بھائی تصدق حسین کو اپنا مشیر اعلیٰ بنانے کے لیے جوڑ توڑ کرنے کا الزام

سری نگر:جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ سیاسی حلقوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ پی ڈی پی حکومت کنبہ پروری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پارلیمانی حلقہ انتخاب ’اننت ناگ‘ کے امیدوار اور محبوبہ مفتی کے برادر تصدق حسین کو وزیر اعلیٰ کا مشیر اعلیٰ بنانے اور انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے پہلے اپنے برادر کی بازآباکاری اننت ناگ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر کرنے کی کوشش کی لیکن جب بقول مسٹر جنید پی ڈی پی والوں نے اپنی شکست پہلے ہی بھانپ لی تو امیدوار نے راہ فرار اختیار کی اور الیکشن لڑنے سے اظہار معذوری کیا اور پھر حکومتی سطح پر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اننت ناگ میں انتخابات نہ ہونے پائیں۔
این سی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ محبوبہ مفتی کو اپنے اہل خانہ کی طرف سے اپنے برادر کو مشیر اعلیٰ بنانے کے لئے انتہائی دباؤ کا سامناہے کیونکہ انہیں بھی اب محبوبہ مفتی پر بھروسہ نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے بھائی کی بازآبادکاری میں ناکامی کے بعد اب وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی چور دروازے سے تصدق حسین کو مشیر اعلیٰ بنا کر کابینہ وزیر کا درجہ دینے جارہی ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: tassaduq may join govt as advisor to cm with ministerial status in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply