جموں و کشمیر کے حالات کے باعث پاکستان ہندوستان سے سفارتی رشتے منقطع کر لے:یونائیٹڈ جہاد کونسل

مظفر آباد(پاک مقبوضہ کشمیر): یونائیٹڈ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے وزیر داکلہ راج ناتھ سنگھ پرکشمیریوں کا قاتل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کو تلقین کی کہ وہ جموں و کشمیر کے حالات کے پیش نظر ہندوستان سے اپنا سفیر واپس بلا لے۔
صلاح الدین نے، جو پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد میں رہائش پذیر ہے،جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کی بھی تائید کی جنہوں نے اتوار کو انتباہ دیا تھا کہ ان کی پارٹی سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے راج ناتھ سنگھ کی3اگست کو پاکستان آمد کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج کرے گی۔
لاہور کے منصورہ آڈیٹوریم میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین نے نواز شریف حکومت کی کشمیر پالیسی کی بھی تنقید کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syed salahuddin urges pakistan to snap ties with india over kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply