شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں اسکولی بس کو حادثہ ، 15 طالب علم زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کو ایک اسکولی بس سڑک حادثے کا شکار ہوجانے سے تقریباً 15 طالب علم زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طالب علموں کو اسکول لے جارہی ایک اسکول بس مقام سوپور نامی گاؤں میں پلٹ گئی جس میں تقریباً 15 طلبا زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ شمالی کشمیر میں گذشتہ تین دنوں کے دوران کسی اسکولی بس کو پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔ خیال رہے کہ یکم مارچ کو اسی ضلع میں ایک اسکولی بس کو پیش آئے سڑک حادثے میں 7 کمسن طالب علم زخمی ہوگئے۔ وادی میں قریب تین ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو ہی تمام تعلیمی اداروں میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students injured as school bus turns turtle in north kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment