کشمیر میں طلبا کے احتجاجی مظاہرے وسیکورٹی فورسز سے جھڑپیں جاری

سری نگر: وادی کشمیر میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے گرمائی دارالحکومت سری نگر اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں احتجاجی طلباء کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس دوران یہاں مولانا آزاد روڑ پر واقع سری پرتاب کالج و ہائر سکینڈری اسکول کے باب الداخلے کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہر کے دوران چار طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یہاں گاندھی میموریل کالج اور ایم پی ایم ایل ہائر سکینڈری اسکول کے احتجاجی طالب علموں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ان اطلاعات کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں کے طلباءکشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم جب احتجاجی طلباء نے پرامن طور پر منتشر ہونے سے انکار کیا تو سیکورٹی فورسز نے ان کے خلاف پہلے لاٹھی چارج اور بعدازاں آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔
طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے مولانا آزاد روڑ پر واقع ایس پی کالج و ایس پی ہائر سکینڈری اسکول کے باب الداخلے کےنزدیک احتجاجی مظاہرے کے دوران کم از کم چار طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثنا شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے پلہالن سے بھی طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ بائز ہائر سکینڈری اسکول پلہالن کے طلباءکشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جن کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students clash with security forces in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply