وادی کشمیر میں طلباءاور سیکورٹی فورسز میں پھر تصادم

سری نگر:سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران گرفتار کئے گئے طالب علموں کو رہا کرنے کا مطالبہ کررہے احتجاجی طلباءکو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے بعد قصبہ پلوامہ کے کچھ حصوں میں ہڑتال کی گئی جس کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی۔
موصولہ اطلاعات کے مہجور میموریل ہائر سکینڈری اسکول (پلوامہ) میں پیر کی صبح طالب علموں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسکول احاطے کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی طلباءگذشتہ دو ہفتوں کے دوران گرفتار کئے گئے طالب علموں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ تاہم کچھ دیر اسکول احاطے میں احتجاج کرنے کے بعد ا طلباء ڈگری کالج پلوامہ پہنچے جہاں سے دونوں تعلیمی اداروں کے طلباءجلوس کی صورت میں پولیس تھانہ پلوامہ کی طرف بڑھنے لگے۔ اطلاعات کے مطابق طلباء پولیس تھانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں وہ دھرنے پر بیٹھ گئے۔
تاہم سیکورٹی فورسز نے ان احتجاجی طلباءکو منتشر کرنے کے لئے پہلے لاٹھی چارج اور بعدازاں آنسو گیس کا استعمال کیا۔ سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے سبب کچھ طالب علم مشتعل ہوئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔ طلباء اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students clash with security forces in valley in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply