کشمیر کے پلوامہ میں سلامتی دستوں کے ہاتھوںحزب المجاہدین کے انتہاپسند کے افراد خانہ کو زدو کوب کرنے کے خلاف ہڑتال

سری نگر: (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے ایک انتہا پسندکے افراد خانہ اور اس کے پڑوسیوں کی مبینہ پٹائی کے خلاف پیر کے روز ہڑتال کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ترال کے آری پل میں گذشتہ رات فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے فوجیوں نے حزب المجاہدین کے ایک انتہاپسند کے گھر میں داخل ہوکر اس کے افراد خانہ کو مبینہ طور پر زدوکوب کیا۔ ان اطلاعات کے مطابق فوجیوں کی جانب سے ایچ ایم انتہاپسند کے ضعیف العمر والد کے علاوہ انتہا پسند کے پڑوسیوں کو بھی زدوکوب کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق فوجیوں کے ہاتھوں ایچ ایم کے انتہاپسندکے افراد خانہ اور اس کے پڑوسیوں کی مبینہ پٹائی کی خبر پھیلنے کے بعد ترال، آری پل اور ا س سے ملحقہ علاقوں میں پیر کے روز ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی ۔ قابل ذکر ہے کہ ترال میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مشتبہ انتہا پسندوں نے قومی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں سے وابستہ متعدد کارکنوں کے گھروں پر حملے کئے گئے ہیں ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Strike in pulwama in protest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply